میں سنگل ہوں، سلمان خان کو ڈیٹ نہیں کررہی: پوجا ہیگڈے

   

ممبئی : سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی پوجا ہیگڈے نے بالآخر ان افواہوں کو مسترد کردیا کہ وہ سلمان خان کو ڈیٹ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال وہ بالکل سنگل ہیں اور اپنے کیریئر پر فوکس کررہی ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل منگلور میں سلمان خان اور پوجا ہیگڈے کو پوجا کے بھائی رشبھ ہیگڈے کی شادی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ افواہوں کو اس وقت مزید تقویت حاصل ہوئی جب دونوں میں سے کسی نے بھی ڈیٹ کرنے والی بات کی نہ تو تردید کی اور نہ ہی تائید۔ پوجا نے کہا کہ وہ اس وقت بالکل سنگل ہیں اور اپنے کیریئر پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں۔ کسی کا بھائی کسی جان میں سلمان اور پوجا کے علاوہ وینکٹیش، جگپتی بابو، شہناز گل، پلک تیواری اور بھومیکا چاؤلہ نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔ اس فلم کو فرہاد سامجی نے ڈائرکٹ کیا ہے