نئی دہلی میں نیشنل سیکیوریٹی ایکٹ نافذ، شبہ کی بنیادپر کسی کو بھی حراست میں لے سکتی ہے۔

,

   

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون،این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہروں کو دیکھتے ہوئے دہلی کے لیفٹنٹ گورنر ایل جی انیل بیجل ایک انتہائی سخت اقدام کرتے ہوئے دہلی پولیس کو این ایس اے استعمال کرنے کا خصوصی اختیار دیدیا ہے۔ این ایس اے یعنی نیشنل سیکوریٹی ایکٹ کے تحت شبہ کی بنیاد پر اب دہلی پولیس کسی کو بھی حراست میں لے سکتی ہے۔ یہ 19 جنوری سے 18 اپریل تک نافذ رہے گا۔

این ایس اے مطلب قومی سکیورٹی قانون ہے۔ اس قانون پر اختیار دئے پولیس کسی کو بھی حراست میں لے سکتی ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ ایک سال تک جیل میں رکھ سکتی ہے۔ این ایس اے 1980 ء ملک کی حفاظت کے لئے حکومت کو زیادہ طاقتور بنانے کے لئے وضع کیا گیا۔ یہ قانون مرکز اور ریاستی حکومت کو کسی بھی مشتبہ شہری کو حراست میں لینے کا اختیا ر رکھتا ہے۔ 23 ستمبر 1980 ء میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے دور میں یہ قانون بنایا گیا ہے۔ یہ قانو ن ملک کی حفاظت کے لئے بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب دہلی پولیس نے بتایا کہ این ایس اے کا نوٹیفکیشن ایک روز مرہ کی بات ہے۔ جس کا ہر تین ماہ میں نوٹیفکیشن آتا ہے۔ اس کا سی اے اے یا مجوزہ انتخابات سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔