نئی گیند نے میرے حوصلے میں اضافہ کیاہے۔ سراج نے اپنے”جادوائی“ ائی پی ایل مظاہرہ میں یہ بات کہی

,

   

جب ہم باہر نکلے ویراٹ بھائی نے کہاکہ ”میاں تیارہوجاؤ‘ تمہیں گیند بازی کرنی ہے“۔

ابوظہبی۔رائیل چیالنجرس بنگلورو کے تیز گیند باز سراج جس نے اپنی”جادوائی گیند بازی“ سے کلکتہ نائٹ رائیڈرس کے ٹاپ آرڈر کو تباہ کردیاتھا نے کہا کہ نئی گیند ہاتھ میں دینے کے متعلق کپتان ویراٹ کوہلی کے فیصلے نے حیران کردیا

اور ائی پی ایل کے میاچ میں ان کے حوصلے میں اضافہ کی وجہہ بنا ہے۔

ائی پی ایل کی تاریخ میں سراج پہلے گیند باز بن گئے ہیں جس نے ایک ہی میاچ میں بنا رن دئے دو اوور ڈالے ہیں۔

سراج کی پہلی تین وکٹیں بنا رن دئے لے کر ائی پی ایل کی تاریخ کے ایک ہی میاچ میں بنا رن دئے دو میڈین ڈالنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

آر سی بی نے کے کے آر کو 84/8تک محدود کردیا اور 13.3اورس میں اس ٹارگٹ کو پورا بھی کرلیا ہے۔

جیسے ہی کرس مورس کو گیند بازی میں تیزی ملنے لگی وکٹ کیپر اے بی ڈیلیورس کی ایما پر سراج سے گیند بازی کا استفسار کیاگیا۔

ویراٹ کوہلی ”میا ں ریڈی ہوجاؤ“
چہارشنبہ کے روز 8وکٹوں سے جیت کے بعد حیدرآبادی تیز گیند باز جس نے 4-2-8-3کا مظاہرہ کیاہے نے کہاکہ ”پہلے گیند بازی کا ہمارا کوئی منصوبہ نہیں تھا‘ جب ہم باہر نکلے ویراٹ بھائی نے کہاکہ میاں ریڈی ہوجاؤں‘ تمہیں گیند بازی کرنی ہے۔

اس سے میرے حوصلہ میں اضافہ ہوگیا“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”پہلے اوور میں مورس نے بلے باز کو پریشان کیا‘ اور پھر ویراٹ بھائی نے اے بی ڈیلیورس سے بات کی اور میرے ہاتھ میں گیند تھما دی ہے۔

وکٹ دیکھنے کے بعد ابتداء میں میں نہیں سمجھا کیا بہتر تیزی ملے گی۔ میں نے اپنی پوری توانائی اکٹھا کی اور حقیقت میں بہت زیادہ لطف آیا“۔

سراج نے اپنے دوسرا کی تیسری گیند گڈ لینتھ پھینکی اور راہول ترپاٹھی کی وکٹ حاصل کرلی۔ اگلے گیند میں نتیش رانا کی وکٹ لی اور دوسرے اور میں اٹام بانٹن کی وکٹ لی ہے۔

اس سے قبل کی میاچ میں سراج کی مہنگی گیند بازی کی وجہہ سے انہیں کافی تنقیدوں کاسامنا بھی کرنا پڑا تھا۔