نئے سال کا جشن نہیں احتجاجی مظاہرہ‘ غیور حیدرآبادیوں کا عزم۔ ویڈیو

,

   

جہاں ملک میں ہر طرف این آرسی‘ سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے وہیں 31ڈسمبر کی رات میں نئے سال کے جشن کو بالائے طاق رکھ کر غیور حیدرآبادیوں نے شہر کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے۔

تاریخی چارمینار‘ نکلس روڈ‘ ٹینک بنڈ کے علاوہ کئی مقامات پر نوجوان انقلاب زندہ باد‘ اور مخالف این آرسی‘ سی اے اے نعرے لگاتے ہوئے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ کسی بھی احتجاج کے لئے قیادت کی نہیں بلکہ ہمت او رحوصلے کی ضرورت ہوتی ہے۔

شہر کے مختلف مقامات پر مظاہرین کے ساتھ پولیس نے بدسلوکی بھی کی۔

چارمینار کے پاس سے پولیس نے ان لوگوں کو بھی حراست میں لیا‘ جب گرفتاری کی مخالفت او راعتراض کیاجانے لگاتو پولیس ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے لگی۔

پیش ہے احتجاجی مناظر‘ اور پولیس کی بدسلوکی پر مشتمل ویڈیو

YouTube video