نئے صدر کانگریس کا انتخاب جون تک کروانے سی ڈبلیو سی کا فیصلہ

   

نئی دہلی: کانگریس کی اعلی ترین پالیسی ساز ادارہ ورکنگ کمیٹی نے رواں سال جون تک نئے صدر کا انتخاب کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعہ کے روز ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس کی مرکزی ورکنگ کمیٹی نے پارٹی صدر کے انتخاب کو مئی تک منعقد کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس سے اس دوران ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ایک ماہ آگے بڑھانے پر اتفاق رائے فیصلہ کیا گیا۔