نائب سنگھ سائنی ہریانہ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے

   

چنڈی گڑھ: ہریانہ بی جے پی کے صدر نائب سنگھ سائنی ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے ۔ بی جے پی ہریانہ نے ’ایکس‘ پر اس اعلان کیا اور بتایا کہ مسٹر سائنی کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے اور وہ شام 5 بجے وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیں گے ۔ منگل کی صبح وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے استعفیٰ دے دیا تھا، جس سے تقریباً پانچ سال پرانا بی جے پی۔ جننائک جنتا پارٹی اتحاد ٹوٹ گیا۔ اتحاد توڑنے کی وجہ جے جے پی کا لوک سبھا انتخابات میں دو سیٹوں کا مطالبہ تھا۔قبل ازیں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی ۔ جے جے پی کو ہریانہ کی دس میں سے ایک بھی سیٹ نہ دینے کے رخ کی وجہ سے پانچ سال پرانے اتحاد میں دراڑ پڑ گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جے جے پی حصار اور بھیوانی۔مہیندر گڑھ سیٹوں کا مطالبہ کر رہی تھی، لیکن بی جے پی ایک بھی سیٹ دینے کو تیار نہیں تھی۔ نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ نے دو دن پہلے اشارہ دیا تھا کہ اگر معاملات ٹھیک نہیں ہوئے تو پارٹی تنہا الیکشن لڑے گی اور تب ریاست کی تمام دس سیٹوں پر لڑے گی۔