نارائن پیٹ۔7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جب آپ لگن کے ساتھ محنت ولگن سے کام کرتے ہیں تو آپ اپنا مطلوبہ مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار لائنز کلب نارائن پیٹ نے ضلع نارائن پیٹ سے آرمی اگنی ویر کے لیے منتخب 17 نوجوانوں کو اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں مبارکباد دیتے ہوئے لائنس گورنر مسٹر ہری نارائن بٹاڈ نے کیا ،انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت کہ ہمارے ضلع کے 17 نوجوانوں کو آرمی اگنی ویر کے لیے منتخب کیا گیا ہے جو نارائن پیٹ ضلع کے لیے فخر کی بات ہے۔ لائنز کلب کے سابقہ ڈسٹرکٹ گورنر ہری نارائن بھٹاڈ نے کہا کہ یہ قابل ستائش ہے کہ لائنز کلب واریئرز ڈیفنس اکیڈمی کے ڈائریکٹر انجانیولو کی سرپرستی میں نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کر رہا ہے۔ ایس وی ایس کالج میں لائنس کلب کے زیراہتمام آرمی اگنی ویر کے لیے منتخب کیے گئے 17 نوجوانوں کو اعزاز سے نوازا گیااور تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں مضبوط عزم اور ملک کی خدمت کے عزم کے ساتھ فوج میں بھرتی ہونے کی بڑی خواہش ہے۔ واریرز ڈیفنس اکیڈمی ان کے پیچھے کھڑی ہے اور مکمل تعاون فراہم کرتی ہے۔ لائنس کلب کے سکریٹری سائیناتھ بھیم چندر گوڑ جناردھن سریندر چاری موہن اور دیگر نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔