نارائن پیٹ ۔30 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ضلع کے دھنواڑہ پولس کے اے ایس آئی جناب محمد عبد الصمد اور ناروا پولس اسٹیشن میں ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر خدمات انجام دے رہے مسٹرکے انجانیولو کو آج ایس پی نارائن پیٹ ڈاکٹر ونیت نے ڈسٹرکٹ ایس پی ہیڈکوارٹر تہنیت پیش کی اور شال پوشی کرتے ہوئے محکمہ پولیس میں اُن کی شاندار خدمات کو سراہا۔اس موقع پر ضلع ایس پی نے کہا کہ ریٹائرمنٹ ہر ایک کے لیے اپنی ملازمت کی زندگی میں ایک لازمی عمل ہے، اے ایس آئی ایم اے صمد 1984 بیچ اور ایچ سی کے انجانیولو 1992 بیچ کے ہیں جنہوں نے پی سی کی سطح سے لے کر ایس آئی تک محکمہ پولیس میں لگن کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ انہوں نے عوام کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں ان کے کردار کی خاص طور پر تعریف کی اور ان کی ریٹائرمنٹ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی باقی زندگی اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ خوشی سے گزاریں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔