نارائن گوڑہ اور مونڈہ مارکٹ میں آگ لگنے کے واقعات

   

حیدرآباد : /20 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر میں دو علحدہ آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ۔ علاقہ نارائن گوڑہ میں واقع ایک خانگی ہاسٹل میں آج رات اچانک آگ لگنے سے سنسنی پھیل گئی ۔ یہ ہاسٹل ، رہائشی علاقہ میں واقع ہونے کے نتیجہ میں پولیس فوری چوکس ہوکر جائے حادثہ پر دو فائرانجنوں کو طلب کرلیا ۔ دو گھنٹوں کی کوششوں کے بعد دوسری منزل پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ پولیس نارائن گوڑہ نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اسی قسم کا ایک واقعہ شہر کے علاقہ سکندرآباد مونڈہ مارکٹ میں پیش آیا ۔ جس میں ایک عمارت کی سیلر میں آگ لگنے سے سنسنی پھیل گئی ۔ دو فائر انجنوں نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا ۔