ناقابل یقین۔ امریکی میں کویڈ 19سے ہونے والی اموات کی تعداد200,000تک پہنچ گئی

,

   

کچھ حساس معاملات میں 200,000اموات کا خیال حقیقت میں سنجیدہ ہے۔ ڈاکٹر انتھونی فوسی

واشنگٹن۔امریکی میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد منگل کے روز200,000سے تجاوز کرگئی ہے‘ اٹھ ماہ قبل جب دنیا کے امیر ترین ملک میں جہاں پر غیرمعمولی قابلیت کے لیبارٹریز‘ بڑے سائنس داں اور بھاری مقدار میں ادوایات کا ذخیر ہ اور ہنگامی سربراہی کے مواقع موجود ہوں وہاں پر یہ تعداد ناقابل یقین ہے۔

جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے صحت عامہ کے محقیق نے جنیفر نوزو نے کہاکہ اس نکتہ تک ہماری رسائی مکمل طور پر ناقابل یقین ہے۔

اسٹیٹ ہلت اتھاریٹیز کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کی بنیاد پر جان ہاپکنس نے وائر سے مرنے والے دنیا کے ممالک میں سب سے آگے اس کوقراردیاہے۔

مگر ایسا مانا جارہا ہے کہ مرنے والوں کی حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ آگے ہے‘ کیونکہ کویڈ19سے ہونے والی کئی اموات کو دیگر وجوہات کے بناء پر ہونے والے ہلاکتیں قراردیاگیاہے۔

امریکہ میں ہونے والی اموات کی تعداد 9/11میں ہونے والے67لوگوں کی یومیہ موت کے مماثل ہے۔ سالٹ ندی سٹی یا الباما کے ہنٹس ویلی کی ایک اندازے کے مطابق آبادی کے برابر لوگ ماررہے ہیں۔

اس میں اضافہ ہوتاجارہا ہے
موسم سرما کی آمد اور اسکولوں و کالجوں کی دوبارہ کشادگی کے بعد یونیورسٹی آف واشنگٹن کا گمان ہے کہ سال کے آخر تک 400,000لوگوں کی موت ہوجائے گی کیونکہ فی الحال ہم 770اموات فی یوم اموات کے حساب سے آگے بڑ ھ رہے ہیں۔

دنیا بھر میں ٹیکے کی دستیابی 2021تک یقینی نہیں معلوم ہورہی ہے۔ کچھ حساس معاملات میں 200,000اموات کا خیال حقیقت میں سنجیدہ ہے‘حکومت کے وبائی امراض کے اعلی ماہرڈاکٹر انتھونی فوسی سی این این سے بات کرتے ہوئے یہ کہا ہے۔

پانچ مہینوں تک جن کوتاہیوں کا سامنا کیاہے یہ تعداد امریکہ کی ناقابل منتقلی جگہ کی عکاسی کرتا ہے‘ کیونکہ انفکشن سے تسلیم شدہ اموات کی بڑی تعداد کے ساتھ امریکہ دنیا کا سب سے سرفہرست ملک بنا ہوا ہے۔

عالمی آباد ی سے امریکہ پانچ فیصد کم ہے مگر اموات کی خبر20فیصد تک ہے۔

صرف پانچ ممالک پیرو‘ بولیویا‘ چیلی‘ اسپین‘ اور برازیل فی کس کی مناسبت سے کیڈ اموات میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔