نامبیا میں طیارہ حادثہ، 3 افراد ہلاک

   

ونڈہوک: نامبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں جمعہ کی رات پائینیئرز پارک کے رہائشی علاقے میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ نامبیا کی پولیس فورس کے چیف انسپکٹر ایلیفاس کووینگا نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ یہ طیارہ جس میں دو پائلٹ اور ایک مکینک سوار تھے ، رہائشی کمپلیکس میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں سوار تینوں افراد کی موت ہوگئی۔ کوونگا نے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ایک جامع رپورٹ جاری کی جائے گی۔
پاپوا نیو گنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے
نیویارک : پاپوا نیو گنی کے شہر پنگونا سے 153 کلومیٹر شمال مغرب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ زلزلہ، جو جمعہ کو گرین وچ مین ٹائم کے وقت 22:47:40 پر آیا، ریکٹر اسکیل پر 5.1 کی پیمائش کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 5.64 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 154.27 ڈگری مشرقی طول البلد میں 170.0 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔