نامعلوم مسلم مقتول نعش کی تدفین

   

حیدرآباد ۔ 16 اپریل ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو میٹرچل پولیس کا مراسلہ وصول ہوا، تفصیلات کے بموجب مسلم شخص جس کی عمر 30 سال کے قریب ہے قتل کرکے جلا دیا گیاتاکہ نعش کی شناخت نہ ہو اور ایک سنسان مقام پر جھاڑیوں میں چھپادیا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر ضابطہ کی کارروائی کی اور ورثا کے نہ ملنے پر جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست سے رجوع ہوئے تاکہ اسلامی طریقے پر تدفین ہو ۔ میڑچل پولیس نے سراغ لگانے پر انعام کا اعلان بھی کیا۔ اسی طرح مزید 6 درخواستیں حیدرآباد و سکندرآباد کے پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی غرض سے موصول ہوئی ۔ ان مسلم نعشوں کو حاصل کرکے قبرستان تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ میں سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل ، سمیع اﷲ خان مسجد سنی پورہ کی موجودگی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا مفتی شکیل احمد قاسمی ناظم مدرسۃ الرشاد سکندرآباد نے پڑھائی ۔ سکندرآباد کی رہنے والی خاتون بشریٰ تبسم نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور ورثاء کیلئے دعا کی کہ وہ جہاں بھی ہو اﷲ پاک اُن کو صبر عطا فرمائے اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اجرعظیم عطا فرمائے۔ آمین