نانکنا صاحب نژادسکھوں کو لے جانے والی خصوصی ٹرین پاکستان میں پٹریوں سے اتری

,

   

بچاؤ ٹیمیں حادثہ کے مقام پر پہنچے اور راحت کاری کے کاموں کا انجام دیاہے۔
لاہور۔ سکھ مسافرین کو لے جانے والے ایک نانکنا صاحب نژاد خصوصی ٹرین ہفتہ کے روز پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پٹریوں سے اترگئی‘ یہ مسافرین گرونانک یوم پیدائش تقاریب میں شرکت کے لئے پاکستان جارہے تھے۔

اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ گرونانک کا یوم پیدائش 8نومبر کو منایاجاتا ہے۔ پاکستان کے ریلوے ترجمان نے کہاکہ کراچی سے نانکنا صاحب سکھ مسافرین کو لے جانے والی خصوصی ٹرین صوبہ کے شورکوٹ اور پیر محل ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان میں 7.55کے قریب پڑیوں سے اتر گئی تھی۔

تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔بچاؤ ٹیمیں حادثہ کے مقام پر پہنچے اور راحت کاری کے کاموں کا انجام دیاہے۔پاکستان ریلویز نے ٹوئٹ کیاکہ ”زیادہ تر مسافرین ٹرین کے پہلے حصہ میں تھے جو پٹریوں پر برقرارکپا جو نانکنا کے لئے 9.55کو روانہ ہوئی تھی۔

ماباقی مسافرین کی روانگی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں کوئی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ڈی ایس لاہور ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے ہیں“۔بیشتر مسافرین کو دوسری ٹرین میں سوار کردیاگیا اور وہ پہلے ہی نانکنا کے روانہ ہوگئے ہیں‘ ماباقی سکھ عقیدت مندو ں کو بھی روانہ کرنے کی تیاری جاری ہیں۔

اس بات کی جانکاری نہیں ملی ہے کہ آیاہندوستان کے سکھ عقیدت مند بھی اس ٹرین میں سوار تھے۔

درایں اثناء وفاقی منسٹر خواجہ سعید رفیق نے واقعہ کی جانچ کے لئے ایک کمیٹی شکیل دی ہے۔

مذکورہ کمیٹی سی او پی ایس سیفٹی‘ سی ای این اوپن لائنس اور سی ایم ای کریج پر مشتمل ہے تین دنوں کے اندر حقائق کی جانچ پڑتال کے بعد اپنی رپورٹ داخل کریں گے۔