ناگالینڈ میں پہاڑ کے کار پرگرنے سے دو کی موت

,

   

دیما پورجانے والی کاریں کو ہیما سے آرہی تھیں۔ ان میں سے ایک کار میں لگے کیمرے نے حادثے کی منظر کشی کی اور یہ کلپ سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوگیا۔


کوہیما۔پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کی شام ناگالینڈ کے ضلع چوموکیدیما میں متاثرین سفر کررہے تھے ایک کار کچلنے سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایاکہ مسلسل موسلادھار بارش کے بعد قومی شاہراہ -29پر پٹکنی پل کے قریب بڑی چٹانیں پھسل کر کار کوکچل گئیں‘ جس سے ایک مسافر موقع پر ہلاک ہوگیا‘ جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایاگیا‘ جہاں ایک دوسرے نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

مذکورہ بڑے پہاڑ نے مزید تین کاروں کوجزوی طور پر نقصان پہنچایاہے۔

دیما پورجانے والی کاریں کو ہیما سے آرہی تھیں۔ ان میں سے ایک کار میں لگے کیمرے نے حادثے کی منظر کشی کی اور یہ کلپ سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوگیا۔