نتن یاہو کی استثنیٰ کیلئے پارلیمنٹ سے درخواست

,

   

یروشلم، 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے بدعنوانی کے تین معاملوں میں استغاثہ سے پارلیمانی استثنیٰ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جاری بیان کے مطابق مسٹر نیتن یاہو نے بدعنوانی کے تین معاملات میں استغاثہ سے پارلیمانی استثنیٰ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ مسٹر نتن یاھو نے کہا کہ وہ اسرائیل کے مستقبل کی خاطر پارلیمنٹ کے صدر یولي ایڈیلسٹین سے استثنی کی درخواست کریں گے ۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق طے شدہ میعاد سے چار گھنٹے قبل مسٹر نتن یاھو نے اپنی درخواست دی۔نتن یاھو کی درخواست سے معاملے میں تاخیر ہو سکتی ہے اور یہ انہیں کئی ماہ تک محفوظ رکھے گی۔نیتن یاہو کے حریف بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے صدر بینی گینٹز نے کہا کہ ان کی پارٹی استثنی کو روکنے کے لئے جو کچھ بھی ممکن ہو گا کرے گی۔مسٹر گینٹزنے کہا کہ ‘‘میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہمیں یہ دن دیکھنا پڑے گا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم قانون اور انصاف کے نظام کے سامنے کھڑے ہونے سے بچنے کیلئے ایسا کچھ کریں گے ’’۔واضح رہے کہ نومبر میں اٹارنی جنرل نے مسٹر نتن یاھو پر تین مختلف معاملوں میں رشوت، دھوکہ دہی اور اعتماد شکنی کے الزام عائد کیے تھے ۔