اگرتلہ: تریپورہ پولیس نے اتوار کی صبح نشے کے عادی ایک نابالغ کو ہلاہلی مارکیٹ سے اپنی ماں، بہن اور دادا سمیت چار افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نابالغ کو ہفتہ کی رات ڈھلائی ضلع کے کمال پور کے دورائی شیباری علاقے میں اپنے خاندان کے افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزم کی شناخت 17 سالہ سپریہ دیبناتھ کے طور پر کی گئی ہے ، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔ ملزم دو سال سے نشہ کا عادی ہے اور ٹیلی ویژن پر مختلف مجرمانہ سیریل دیکھا کرتا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ملزم کے دادا بادل دیبناتھ (70)، ماں سومیتا دیبناتھ (40)، بہن سورپنا دیبناتھ (10) اور پڑوسی ریکھا دیب (45) کے طور پر کی گئی ہے ۔