نظام آباد میں 12 سالہ لڑکی کی ہارٹ اٹیک سے موت

   

نظام آباد /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایک 12 سالہ لڑکی کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع نظام آباد میں پیش آیا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق 12 سالہ میتھلی نامی لڑکی ضلع کے موپل منڈل میں واقع سوشیل ویلفیر گروکل اسکول میں ساتویں جماعت میں زیر تعلیم تھی ۔ دسہرہ کی تعطیلات کیلئے وہ گھر آئی ہوئی تھی ۔ اس نے اپنی ماں سے سینہ میں درد کی شکایت کی اور اس کی طبعیت بگڑ گئی ۔ اسے فوری علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا ۔ جہاں ڈاکٹرس نے اسے بعد معائنہ مردہ قرار دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے ۔