نظام آباد میں 26 جنوری کو کل ہند مشاعرہ

   

نظام آباد۔ 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سید ریاض تنہا کنوینر مشاعرہ کی اطلاع کے بموجب ایک عظیم الشان کل ہند (سنجیدہ و مزاحیہ) مشاعرہ بتاریخ 26؍جنوری2024ء بروز جمعہ 9؍شب بمقام لمراگارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آبادمیں انجمن شعرائے اردو کے زیراہتمام منعقد ہونے جارہاہے ۔اس موقع پر جناب جلال اکبر صدر انجمن شعرائے اردو نظام آباد کی دو تصانیف (۱)شعری مجموعہ ’’عزائم‘‘ اور (۲)نعتیہ مجموعہ ’’راہِ معطر‘‘ کی رسم اجراء عمل میں لائی جائے گی۔ مشاعرے کی صدارت جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ فرمائیں گے۔ اِس ضِمن میں استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔صدر استقبالیہ: جناب شریف اطہر،نائب صدر استقبالیہ: جناب عبداللہ ندیم،نائب صدر استقبالیہ: ڈاکٹر سمیع امان،معتمد استقبالیہ: ڈاکڑ رضی شطاری،شریکِ معتمد: جناب بیلن نظام آبادی،معتمد نشر و اشاعت: جناب رحیم قمر اوراستقبالیہ کمیٹی کے مشیر جناب شعیب نظام آبادی رہیں گے۔