نظام آباد میں 4مئی کو ووٹ کی اہمیت پر شعور بیداری پروگرام

   

نیوز ایڈیٹر’سیاست‘ جناب عامر علی خاں کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت
نظام آباد :20؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)روزنامہ’ سیاست‘ حیدرآباد کی جانب سے 4؍ مئی 2024 ء بروز ہفتہ بوقت شام 7 بجے بمقام لمرا گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں رائے دہندگان میںووٹ کی اہمیت پر شعور بیداری پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس میں نیوز ایڈیٹر روزنامہ ’سیاست‘ جناب عامر علی خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں۔ اس اجلاس میں تمام مسلکوں کے علمائے دین ، حفاظ ، مشائخین کے علاوہ دانشوران ملت سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے ۔ موجودہ پارلیمانی انتخابات سیکولر اور فاشسٹ طاقتوں کے درمیان منعقد کئے جارہے ہیںاگر مسلم رائے دہندے ووٹ ضائع کرتے ہیں تو آنے والے 5سال تک اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ووٹ دینا ہے اور مسلمانوں کے ووٹ اہمیت کے حامل ہیں اور فیصلہ کن موقف رکھتے ہیں، لہذا اس اجلاس کو کامیاب بنانے کی روزنامہ سیاست کی جانب سے پرُ زور اپیل کی جارہی ہے ۔