نظام آباد کے معروف تاجرسلیم سیٹھ کا انتقال

   

نظام آباد :26؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد کے معروف تاجر و مالک داؤد رحمان ایجنسیز الحاج سید نعمت علی المعروف سلیم سیٹھ پائپ ماچس فرزند داؤد رحمان مرحوم کا 88 سال کی عمر میں 25 اپریل کی شب انتقال ہوگیا. 26 اپریل بعد نماز عصر مسجد کچیاں میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں متصل قدیم قبرستان میں تدفین عمل میں آئی. پسماندگان میں پانچ فرزندان ڈاکٹر وجاہت علی، ڈاکٹر سیادت علی، شفاعت علی شکاگو، سید فراست علی اور ڈاکٹر وجاہت علی تاجر نظام آباد گنج و چار دختران شامل ہیں. مرحوم کے بڑے بھائی ڈاکٹر لیاقت علی لندن معروف ڈاکٹر تھے مرحوم جناب یعقوب علی امریکہ اور جناب عابد سیٹھ حیدرآباد کے بھائی ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی و ڈاکٹر محمد احسن فاروقی کے ماموں اور جناب اظہر فاروقی کے خالہ زاد بھائی تھے