نظام پیٹ کی آبادی میں اژدھا نمودار اپارٹمنٹ کے مکینوں میں خوف کا ماحول

   

حیدرآباد ۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ نظام پیٹ میں ایک اژدھا آبادی میں نمودار ہوگیا۔ پرگتی نگر علاقہ میں واقع ایک اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں اژدھے کی موجودگی کو دیکھ اپارٹمنٹ کے مکینوں میں خوف و ہراسانی پیدا ہوگئی۔ تقریباً 10 فٹ قد والے اس اژدھا کی موجودگی سے پریشان حال عوام نے بنک سوسائٹی سے رابطہ کیا۔ فرینڈس بنک سوسائٹی کے رکن انکیت شرما نے پرگتی نگر ریلائٹ اپارٹمنٹ پہنچ کر اژدھا کو پکڑ لیا اور بستے میں باندھ کر دور جنگلاتی علاقہ میں چھوڑ دیا گیا۔ مقامی عوام نے اس بڑے اژدھے کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ سمجھا جارہا ہیکہ مسلسل بارش اور پانی کے بہاؤ سے اژدھا آبادی میں پہنچا ہوگا۔ اژدھے کو پکڑنے کے بعد اپارٹمنٹ کے عوام نے چین کی سانس لی اور سیکوریٹی کو مزید چوکس کردیا۔ع