نقصان کی عارضی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ”122گھروں‘301گاڑیوں کو دہلی فسادات میں نقصان ہوا ہے“

,

   

سینئر افیسر نے نارتھ ایسٹ دہلی ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں کہاکہ مذکورہ تعداد میں اصافہ ہوسکتا ہے کیونکہ ایس ڈی ایمس کی جانب سے مزید علاقوں کا سروے کیاجارہا ہے‘ جس کی شروعات ہفتہ کے روز ہوئی تھی

نئی دہلی۔شمال مشرقی دہلی انتظامیہ کی جانب سے تیار کردہ عارضی رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتہ پیش ائے فسادمیں کم سے کم122گھروں‘322دوکانات اور 301گاڑیوں کو جل کر مکمل طور پر تباہ کردیاگیا ہے۔

جب مکمل رپورٹ داخل کی جائے گی تو اس میں مذکورہ تعداد میں یقینا اضافہ ہوگا۔پیر کے روز سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ مذکورہ عارضی رپورٹ اتوار کی صبح تک 18سب ڈویژنل مجسٹریٹوں کی زیرقیادت تشکیل دی گئی ٹیموں کی جانب سے پیش کی گئی جانکاری کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

چیف منسٹر اروند کجریوال کی جانب سے ملی ہدایت پر کام کرتے ہوئے یہ ٹیمیں نارتھ ایسٹ دہلی میں فساد سے متاثرہ علاقوں میں ”نقصانات کاجائزہ“ لینے کے لئے سروے کررہے ہیں۔

سینئر افیسر نے نارتھ ایسٹ دہلی ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں کہاکہ مذکورہ تعداد میں اصافہ ہوسکتا ہے کیونکہ ایس ڈی ایمس کی جانب سے مزید علاقوں کا سروے کیاجارہا ہے‘ جس کی شروعات ہفتہ کے روز ہوئی تھی۔

اس تشدد میں اب تک 47لوگوں کی جان چلی گئی ہے اور 350سے زائد لوگ زخمی ہیں۔ ہر ایک ایس ڈی ایم کی نگرانی میں 60لوگوں کی میم کررہی ہے جس میں ریونیو او رسیول والینٹرس دونوں محکمہ کے عہدیدار شامل ہیں‘

ضلع مجسٹریٹ(نارتھ ایسٹ دہلی) ششی کوشہال نے کہاکہ مذکورہ ٹیم سروے میں مدد کررہے ہیں تاکہ متاثرین کے لئے راحت کے اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

تاہم انہوں نے ”نقصان کے اندازے“ کی تفصیلات اور کتنے علاقوں کا جائزہ لینا باقی ہے اس کے متعلق کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیاہے۔

ایک سینئر سرکاری افیسر نے کہاکہ مذکورہ اعداد وشمار جو جائیدادوں کو پہنچے نقصان کے متعلق ایس ڈی ایم کی ٹیموں کی جانب سے سروے کی گئی ہں یاس میں اور جو درخواستیں فزیکل طور پر معاوضہ کا دعوی کرتے ہوئے پیش کی گئی ہیں کے برعکس ہیں‘

انہوں نے مزیدکہاکہ اسی ہفتہ مکمل رپورٹ پیش کردی جائے گی۔ ایک عبوری رپورٹ دہلی فائیر سرویس نے پچھلے ہفتہ پیش کرتے ہوئے کہاتھا کہ کم سے کم79گھروں‘ 52دوکانوں‘

5گوداموں اور چار مساجد‘ تین فیکٹریوں‘ دو اسکلوں کو پیر او رجمعرات کی صبے کے دوران نذر آتش کیاگیا ہے۔

اس میں کہاگیاہے کہ 500سے زائد گاڑیاں جس میں دو پہیوں والی گاڑیا ں بھی شامل ہیں جلادی گئی ہیں۔ سینئر عہدیداروں نے کہاکہ یہ اندازہ ممکن ہے کہ آگے جائے گا۔ضلع انتظامیہ کی عبوری رپورٹ جس کو ایچ ڈی نے دیکھا ہے مذکورہ علاقوں کی چار زون میں زمرہ بندی کی گئی ہے‘

تین نارتھ ایسٹ دہلی ریونیو ضلع اور ایک سہادھارا ریونیو ضلع میں ہے۔ سینئر عہدیداروں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ رپورٹ میں ”کافی نقصان“ کو سب سے اوپر رکھ کر حوالہ دیاگیا ہے جو مکمل طور پر تباہ کردی گئی جائیدادوں کے حوالے سے ہے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں 44واقعات ”معمولی“ اور کم نقصان جو گھروں کاہوا ہے اسکودرج کیاگیاہے۔

جس میں چا رپہیوں اور دوپہیوں والی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔