نماز کا معاملہ: میرٹھ سٹی قاضی سپریم کورٹ سے رجوع ہونگے

   

میرٹھ: شہر قاضی زین الساجدین نے میرٹھ میں عید گاہ کے باہر نماز پڑھنے پر پابندی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹھ میں کچھ سالوں سے عید گاہ کے باہر نماز پڑھنے پر پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صدر جمہوریہ اور اقلیتی کمیشن سے درخواست کی گئی ہے- میرٹھ میں عیدگاہ اور مساجد کے باہر نماز ادا کرنے پر پابندی کے خلاف مسلم کمیونٹی نے صدر جمہوریہ سے احتجاج کیا ہے۔ وہ اس حوالے سے سپریم کورٹ بھی جا سکتے ہیں۔ یہ بات میرٹھ شہر کے قاضی زین الساجدین نے کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں سے مسلمانوں کو عیدگاہ اور مساجد کے باہر سڑکوں پر نماز پڑھنے سے روکا جا رہا ہے، جب کہ کنور میلہ جیسی ہندو سماج کی تمام تقریبات سڑکوں پر منعقد کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ذات اور مذہب کے لوگوں کو مذہبی پروگراموں سے نہیں روکا جانا چاہئے۔ ہم نے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ اور اتر پردیش حکومت کو کئی بار خط لکھ کر آگاہ کیا ہے۔