نندا نے دلکش اداؤں سے ناظرین کو محظوظ کیا

   

ممبئی 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ میں اپنی دلکش اداؤں سے نندا نے تقریبا تین دہوں تک ناظرین کو محظوظ کیا ۔ وہ فلم اداکارہ نہ بن کر فوج میں کام کرنا چاہتی تھیں۔ممبئی میں 8 جنوری 1939 کو پیدا ہو ئی نندا کے گھر میں فلمی ماحول تھا۔نندا عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس سے کافی متاثر تھی اور ان کی ہی طرح فوج سے جڑ کر ملک کی حفاظت کرتا چاہتی تھیں۔ایک دن ان کی ماں نے کہا تمھیں اپنے بال کٹوانے ہوں گے کیونکہ تمہارے پاپا چاہتے ہیں کہ تم ان کی فلم میں لڑکے کا کردار نبھاؤ۔ نندا کو اس پرکافی غصہ آیا۔ ماں کے سمجھانے پر وہ اس بات کیلئے تیار ہو گئی۔فلم بننے کے دوران نندا کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا ساتھ ہی فلم بھی ادھوری رہ گئی۔ یہ خوبصورت اداکارہ 25 مارچ 2014ء کو ممبئی میں چل بسیں۔