نواز شریف کو چھ ہفتوں کیلئے جیل سے راحت ، کورٹ نے درخواست قبول کی ۔

,

   

اسلام آباد: پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے آج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست قبول کرتے ہوئے انہیں چھ ہفتوں کیلئے جیل سے راحت دی ہے ۔ واضح رہے کہ نواز شریف علاج کیلئے عدالت سے چھ ہفتوں کی مہلت طلب کی تھی ۔ عدالت نے ان کی درخواست قبول کرلیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسا نگرانی میں تین ججوں والی بنچ نے نواز شریف کو علیل ہونے کے سبب علاج کیلئے جیل سے راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس کے ساتھ ہی جسٹس سعید نے کہا کہ مدت پوری ہونے کے بعد نواز شریف خود کو پولیس کے حوالہ کرلیں ۔ جسٹس سعید نے مزید کہا کہ اگر با لفرض اس مدت میں ان طبیعت ٹھیک نہ ہوئی تو نواز شریف اس مدت میں توسیع کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے ہدایت دی گئی کہ ڈاکٹرس کی ہدایت کے بغیر ملک سے باہر نہ جائیں ۔ نواز شریف کے وکیل حارث خواجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عدالت سے آٹھ ہفتوں کی مہلت طلب کئے لیکن عدالت صرف چھ ہفتوں کی منظوری دی ہے ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت راحت ملنے پر ان کے حامیو ں میں خوشی لہر دوڑ گئی ۔

اس موقع پر آپس میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔
واضح رہے کہ نواز شریف کو بد عنوانی کے جرم میں سات سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ وہ لاہور کی کوٹ لکھپٹ جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں ۔