نواز شریف کے دماغ کی سرجری کی جائے گی، دماغ تک خون پہنچانے والی شریان 70فیصد بند: پرسنل ڈاکٹر

,

   

لاہور: نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے دماغ کی شریان کی سرجری ہوگی یا اس میں اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر نے بتایا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹ غیر مستحکم ہیں جنہیں ادویات کے ذریعے خاص سطح پر رکھا جارہا ہے۔

ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ دماغ کو خون منتقل کرنے والی شریان کے علاج کے لیے ویسکیولر سرجن کی خدمات حاصل کی ہیں، ویسکیولر سرجن دوبارہ نواز شریف کا معائنہ کریں گے اور سابق وزیراعظم کے دماغ کی شریان کی سرجری کی جائے گی یا اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔

ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے مرض کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ریگولر فالو اپ جاری ہے، جس میں خون کے ٹیسٹ بھی شامل ہیں، لاہور میں نواز شریف کو دل کا دورہ بھی پڑا تھا اس لیے کارڈیالوجی کی ایک ٹیم بھی نواز شریف کا معائنہ کررہی ہے، انجیو گرام اور انجیو پلاسٹی پی سی آئی کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل غیر ملکی ڈاکٹر نے لندن میں نواز شریف کے دوران علاج انکشاف کیا تھا کہ ان کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80 فیصد تک بند ہے۔