نواز شریف اثاثہ جات پوشیدہ رکھنے اور جعلی حلفنامہ پر انتخابات میں حصہ لینے کے نااہل: سپریم کورٹ

   

اسلام آباد ۔ 25 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سپریم کورٹ نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے اثاثہ جات کا انتخابات میں حصہ لیتے وقت اعلان نہیں کیا تھا اور ایک جعلی حلفنامہ اس سنگین مسئلہ پر داخل کیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے کہا کہ اثاثہ جات کا اعلان نہ کرنا ملک کیلئے اچھی بات نہیں ہے ۔ ایسا کرنے والے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کرنا چاہئے تاکہ اس کا انسداد ہوسکے۔ عدالت نے کہا کہ عوامی نمائندے دستور کی دفعہ 62-IF کے وفادار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت جعلی حلفنامہ کو جو کسی امیدوار کی جانب سے داخل کیا گیا ہو، برداشت نہیں کرسکتی۔ نواز شریف کو 7سالہ سزائے قید دی گئی ہے جو 24 ڈسمبر 2018 ء سے کورٹ لکھپت جیل لاہور میں یہ سزا بھگت رہے ہیں۔ یہ سزا کرپشن کے تین مقدمات کے سلسلہ میں سنائی گئی تھی۔