نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی نے مالی حکمت عملی پر مرکز کو بنایا تنقید کا نشانہ

,

   

کلکتہ۔ نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات ابھیجیت بنرجی نے مرکزی حکومت کو اس کی مالی حکمت عملی کے حوالے سے تنقید کانشانہ بنایا ہے‘ کہاکہ سیس میں اضافہ او رپٹرول کی قیمتوں کو آگے بڑھاتے ہوئے مرکز ٹیکس وصولی کی غلط پالیسی پر گامزن ہے۔

بنرجی جو مغربی بنگال حکومت کی جانب سے تشکیل دئے گئے کویڈ19وباء پر عالمی مشاورتی بورڈ کے چیرسن بھی پیں نے کہاکہ پچھلے سات سالوں میں سیس پر بدستور اضافہ پر وہیں بات کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ”حکومت کو مالی مسائل ہیں۔

یہ حکومت وہ ہے جو حقائق مسائل کو محسوس کرنے کے بجائے بجٹ میں توازن پر زیادہ یقین رکھتی ہے۔

اسی کی وجہہ سے (سیس میں اضافہ) ہورہا ہے“۔حکومت کے غلط سمت بڑھنے کی طرف انتباہ دیتے ہوئے نوبل انعام یافتہ نے کہاکہ ”حکومت ٹیکس وصولی کے دورے طریقوں کے بجائے واحد آلہ کا استعمال پرکام کررہی ہے۔ بجٹ کے توازن کی برقراری کے لئے دوسرا راستہ بھی ہے۔

حکومت کو اس سمت نہیں جانا چاہئے تھا۔

حکومت کواپنے اخراجات کے ساتھ فراخدلی کامظاہرہ کرنا چاہئے تھا۔ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے اپنائے گئے معاشی پالیسوں کے متعلق مرکزی حکومت کی عدم واقفیت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معروف ماہر معاشیات نے کہاکہ ”حکومت ہند وہ کام ہرگزنہیں کرنا چاہتے ہے جو امریکہ او ریوروپی کمیونٹی نے کیاہے‘ پیسوں کی چھپوائی اور اسکا خرچ۔

میں نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ ایک بہتر پالیسی ہوسکتی ہے“۔ملک کے موجودہ معاشی حالات او رمستقبل میں پیش آنے والی مشکلات کی طرف بھی انہوں نے اشارہ کیا ہے۔