نوجوت سنگھ سدھو پنجاب کانگریس کے سربراہ ہو ں گے۔ ذرائع

,

   

نئی دہلی۔ پنجاب کانگریس میں تنظیمی ردوبدل کے امکانات کے متعلق چل رہی قیاس آرائیوں کے درمیان مذکورہ کانگریس کے ذرائع نے ہفتہ کے روز کہاکہ کانگریس پارٹی کے اس ریاستی یونٹ میں چل رہی رسہ کشی بہت جلد ختم ہوجائے گی او رنوجو ت سنگھ سدھو پنچاب پردیش کانگریس کمیٹی(پی پی سی سی) کے صدر کی ذمہ داری کو سنبھال لیں گے۔

مذکورہ ذرائع نے کہاکہ جہاں پر نوجوت سنگھ سدھو پنجاب یونٹ کے صدر ہوں گے‘ چار کارگذار صدر بھی ا ن کے ساتھ مقرر کئے جائیں گے۔ سدھو کے صدر پی پی سی سی کے طور پر جائزہ لینے کے متعتلق اے این ائی سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے رکن اسمبلی پرگت سنگھ نے کہاکہ”میں سمجھتاہوں حالات بہتر ہیں۔

وہ میرے دوست ہیں۔ جب اعلان کیاجائے گا اس وقت بھی ہمیں معلوم نہیں ہوگا“۔قبل ازیں ہفتہ کے روز سدھو نے پارٹی کے ریاستی صدر سنیل جاکھر سے ان سے گھر پنجکلا پہنچ کر ملاقات کی تھی۔

درایں اثناء کانگریس جنرل سکریٹری انچارج برائے پنجاب ہریش راؤت چیف منسٹر کیپٹن امریندر سنگھ سے ان کے مکان موہالی پہنچے۔ راوت نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے جمعہ کے روز ملاقات کی اور پنجاب امکانی میں امکانی ردوبدل کے متعلق ان کی رپورٹ پیش کی۔

اس ملاقات کے دوران سدھو بھی موجود تھے۔ چیف منسٹر امریندر سنگھ نے سونیا گاندھی سے پچھلے ہفتہ ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے بعد روات نے دوہرایاتھا ک مجوزہ اسمبلی انتخابات میں امریندر سنگھ ہی پارٹی کے چیف منسٹر کا چہرہ رہیں گے کیونکہ ان کی حکومت کو ریاست کی عوام کی جانب سے کافی ستائش حاصل ہوئی ہے اور اس لئے بھی کہ ”پنجابی اپنی سیاسی قیادت کے ساتھ تجربات نہیں چاہا رہے ہیں“۔

پنجاب کانگریس میں تقریبا ایک ماہ قبل سے ہی اقتدار کی رسہ کشی اس وقت شرو ع ہوگئی تھی جب سدھو نے برسرعام ریاست میں برقی بحران کے حوالے سے ریاستی حکومت کے ْخلاف بغاوت کرتے ہوئے تنقید کی تھی۔

کانگریس قیادت نے اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل اس مسلئے کا حل تلاش کرنے کی کوششیں کی ہیں۔