سری نگر: پولیس نے سری نگر کے نوگام میںگذشتہ روز سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی تصادم آرائی کے بعد سیکورٹی اہلکاروں پرپتھراؤ کرنے میں ملوث پندرہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ شنکر پورہ نوگام میں 16 مارچ کو لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف کے تین جنگجوؤں کو مارا گیا۔