نکی ہیلی نے ٹرمپ کی ”دماغی صحت“ پرتشویش کا کیااظہار

,

   

ڈسیشن ڈسک ایچ لیو ار دی ہل کے انتخابی اوسط کے مطابق گرنائیڈ اسٹیم میں چل رہی دوڑ میں ٹرمپ ہیلی سے فی الحال10.6پوائنٹس سے آگے ہیں
واشنگٹن ڈی سی۔ ہندوستانی امریکی رپبلکن لیڈر نکی ہیلی نے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر حملہ کرتے ہوئے ان کی ”دماغی صحت“پر تشویش کا اظہار اس وقت کیاجب سابق امریکی صدر نے انہیں ایوا ن کی سابق اسپیکر نینسی ہیلی کے بجائے ان کانام لے لیاہے۔

ایکس کے ایک ویڈیو پیغام میں ہیلی نے کہاکہ ”پچھلی رات ٹرمپ نے ایک ریالی میں اور وہ بولے جارہے تھے‘ اور کئی بار میرا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کیپٹل فسادات کے دوران سکیورٹی کیوں نہیں لی‘جنوری 6کو بہتر انداز میں کیوں ہینڈل نہیں کیا۔

میں ڈی سی میں 6جنوری کو نہیں تھے۔ میں اس وقت دفتر میں بھی نہیں تھی“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ الجھن میں پڑگئے ہیں کہ وہ کسی اور چیز کے بار ے میں بات کررہے تھے وہ نینسی ہیلی کے بارے میں بات کررہے تھے او راس واقعہ کو پیش کرتے ہوئے متعدد مرتبہ میرا ذکر کردیا“۔

سابق امریکی سفیر نے کہاکہ اگر کوئی امریکہ صدر کا عہدہ حاصل کرتا ہے اس کی ”دماغی صحت“ اس کام کے لئے موزوں ہونی چاہئے کیونکہ اس کو بہت سارے دباؤ میں کام کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”میری تشویش یہ ہے کہ میں کوئی تضحیک آمیز بات نہیں کہہ رہی ہوں‘ لیکن جب آپ صدرات کے دباؤ میں ہیں‘ تو ہمارے پاس کوئی اور نہیں ہوسکتا کہ ہم یہ سوال کریں کہ کیا وہ ذہنی طور پر اس کا م کو انجام دینے کے لئے فٹ ہیں“۔

دی ہل کے مطابق یہ اس وقت سامنے آیاہے جب ٹرمپ ایک روز ریالی میں ایک جنوبی کیرولاینا کی سابق گورنر ہیلی او رسابق ہاؤ س اسپیکرپیلوسی کے بارے میں غلط بیانی کرتے ہوئے امریکی کیپٹل میں 6جنوری کو ہونے والے فسادات کے بارے میں بات کرتے نظر آئے تھے۔

ڈسیشن ڈسک ایچ لیو ار دی ہل کے انتخابی اوسط کے مطابق گرنائیڈ اسٹیم میں چل رہی دوڑ میں ٹرمپ ہیلی سے فی الحال10.6پوائنٹس سے آگے ہیں۔

اس سے قبل جمعہ کے روز ہیلی ٹرمپ کے ان ریمارکس پر جوابی حملہ کیا تھا جس میں اقوام متحدہ کے سابق سفیر کی بطور صدر انتخابات لڑنے کی اہلیت پر سوالیہ نشانہ لگایاگیاتھا۔