نیتارو قتل :بومئی ’یوگی ماڈل‘اپنائینگے

   

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے جمعرات کو کہا کہ ان کی حکومت وقت کی ضرورت پر کرناٹک میں حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے گورننس کے ‘یوگی ماڈل’ کو اپنائے گی۔مسٹر بومئی نے یہ تبصرہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کی طرف سے کرناٹک میں بھی اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی طرز پر کام کرنے کے مطالبے پر کیا۔انہوں نے بی جے پی کے نوجوان لیڈر پراوین نیتارو کے بہیمانہ قتل کے بارے میں ایک بحث کے دوران یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ”اگر کوئی صورت حال پیدا ہوتی ہے تو ہم یوگی طرز حکمرانی کے ساتھ آئیں گے ۔ یوگی (آدتیہ ناتھ) اتر پردیش کے موجودہ حالات میں ایک موزوں وزیر اعلیٰ ہیں۔ ہم کرناٹک میں حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے دستیاب طریقوں کے ساتھ تجربہ کر رہے ہیں۔