نیتو اور انامیکا کوارٹرفائنلز میں داخل

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی خاتون باکسرز نیتو (48 کلوگرام) اور انامیکا (50 کلوگرام) نے صوفیہ بلغاریہ میں جاری73 ویں اسٹرینڈجا میموریل ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے پہلے راؤنڈ میں شاندار فتوحات درج کرائیں۔ نیتو نے روس کی چمگلکووا یولیاکو 5-0 سے شکست دی جبکہ انامیکا نے مقامی کھلاڑی چکانووا زالاتسلاوا کو 4-1 سے ہرا کر آخری آٹھ میں داخلہ لیا۔ نیتو کا مقابلہ اب اٹلی کی روبرٹا بوناٹی سے ہو گا اور انامیکا کا مقابلہ الجزائرکی رومیسا بولیم سے ہوگا۔شکشا (54) اور آکاش (67) تاہم اپنے اپنے میچ ہارنے کے بعد ٹورنمنٹ سے باہر ہو گئے۔شکشاکو قازقستان کی سابق عالمی چمپئن اور موجودہ ایشیائی گولڈ میڈلسٹ دینا زولامان سے شکست کا سامناکرنا پڑا۔ آکاش کوجرمنی کے ڈینیئل کروٹر نے شکست دی۔ دونوں کو اسی 0-5 کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یوتھ ورلڈ چمپئن اروندھتی چودھری (71 کلوگرام) اور قومی چمپئن روہت مور (57 کلوگرام) چھ دیگر ہندوستانی باکسروں کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ٹورنامنٹ میں 36 ممالک کے 450 سے زائد باکسرز حصہ لے رہے ہیں جن میں قازقستان، اٹلی، روس اور فرانس جیسے ممالک شامل ہیں۔ ٹورنمنٹ میں ہندوستان کے سات مرد اور دس خواتین باکسر حصہ لے رہے ہیں۔