نیدر لینڈ۔ برقعہ پہننے پر 150یورو جرمانہ دینا ہوگا

,

   

عوامی مقامات اور عوامی ٹرانسپورٹ میں خواتین کے لئے برقعہ پہننے پرعائد پابندی کااطلاق یکم اگست سے

ایمسٹرڈم۔نیدر لینڈس میں عوامی مقامات اور عوامی ٹرانسپورٹ میں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کااطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق برقعہ پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر 150یوروز جرمانہ عائد کیاجائے گا۔

بتایاگیا ہے کہ نیدر لینڈس میں ایسی خواتین کی تعداد 150ہے جو روزنہ کی بنیاد پر برقعہ یانقاب پہنتی ہیں۔ اس قانون کااطلاق اسکولوں‘ اسپتالوں اور سرکاری عمارتوں پر بھی ہوگا۔

قانون کے مطابق سرکاری افسران اور ٹرانسپورٹ ملازمین اسبات کے پابند ہوں گے کہ اگر وہ کسی خاتون کوبرقعہ میں دیکھیں تو اسے اپنے چہرے سے نقاب یابرقعہ ہٹانے کو کہیں گے۔

اگر کسی کی جانب سے برقعہ یا نقاب ہٹانے سے منع کیاجئے تو اسے عمارت یابس سے باہر نکال دیں‘ اگر وہ مزاحمت کریں تو پولیس کی مددبھی طلب کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ولندیزی سینٹرز کی جانب سے گذشتہ جون میں برقعہ پر پابندی کے حق میں قانون منظور کیاگیاتھا جسکانفاذ اب کیاجارہا ہے۔

نیدر لینڈس کے علاوہ فرانس‘ اسپین‘ ڈنمارک‘ اٹلی اوردیگرممالک میں بھی برقعہ او رنقاب پر پابندی کے حوالے سے قوانین موجود ہیں۔