حیدرآباد 27 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) نیشنل مین کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم امتحانات برائے تعلیمی سال 2022-23 برائے آٹھیں جماعت کیلئے آن لائین درخواست اور فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 7 نومبر تک توسیع کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.bse.telangana.gov.in پر لاگ آن کیا جاسکتا ہے ۔