نیوزی لینڈ میں وہیل مچھلی سے کشتی کے تصادم میں 2کی موت 3لاپتہ

,

   

ویلنگٹن۔نیوزی لینڈ کے کیکورا میں قریب گوز بے قریب وہیل مچھلی سے ٹکرانے جانے کے بعد مبینہ طور پر 11افرادکے ساتھ چارٹر مچھلی پکڑنے کے لئے استعمال ہونے والی چارٹر کشتی الٹ گئی ہے۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق دو لوگوں کی موت کی تصدیق پولیس نے کی ہے‘ جبکہ تین لاپتہ ہیں اور چھ افراد کو بچالیاگیاہے۔حادثہ کی وجہہ اب تک واضح نہیں ہے مگر ایک مقامی مچھوارے ساحل کے کنارے جو تنہا بیٹھا تطھا کا کہنا ہے کہ صبح کے حالات بہتراورسمندر پرسکون تھا۔

اس کا کہنا ہے کہ کشتی سے وہیل مچھلی ٹکرائی ہے۔

ہیلی کاپٹر‘ غوطہ خوروں اوررضاکاروں کی مدد سے ایک گھنٹہ طویل بچاؤ اپریشن کے بعدڈوبنے والی کشتی کو سمندر کے کنارے لانے میں مدد ملی ہے مگر کشتی میں سوار تین مسافرین لاپتہ ہیں۔

نیوز ی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں وہیل مچھلیوں کے مشاہدے کے لئے کیکورا ایک چھوٹے ساحلی شہر کے طور پر مشہور ہے۔