نیو ہیمشائر میں پولنگ اور ووٹوں کی گنتی مکمل

   

واشنگٹن: امریکہ میں آج صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ ہو رہی ہے ریاست نیو ہیمشائر کے ایک گاؤں میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی بھی مکمل ہوگئی ہے ۔امریکہ میں 47 ویں صدر کے انتخاب کے لیے آج ملک بھر میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں اور ریاست نیو ہیمشائر میں سب سے پہلے ووٹ ڈالنے کی 60 سالہ روایت برقرار رہی اور اس کے ایک گاؤں ڈکس ول نوچ میں رات 12 بجتے ہی رجسٹرڈ 6 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کر لیا۔ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد وہاں ووٹوں کی گنتی بھی مکمل ہوگئی۔ 3 ووٹ ڈونلڈ ٹرمپ اور تین ہی کاملہ ہیرس کو ملے ہیں یوں یہاں کسی امیدوار نے سبقت نہیں لی۔نیو ہیمپشائر میں انتخابی قوانین کے مطابق 100 سے کم رہائشیوں والی میونسپلٹیوں کو اپنے پولنگ سٹیشنوں کو آدھی رات کو کھولنے اور جب تمام رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا شہری فرض پورا کر لیا ہے تو انہیں بند کرنے کی اجازت دی ہے۔