نیپال ہوائی جہاز حادثہ۔ ہوائی جہاز حادثے کا شکار ہونے سے قبل کے ہولناک لمحے کیمرہ میں قید

,

   

اس ایک منٹ کے ویڈیو کلپ میں ہوائی جہاز کے اندر مسافرین کو بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے او رپھر پوکھارا شہر پر اس کوفوکس کیاگیاہے۔ اس ویڈیو فلمانے والے گروپ کا موڈ حوصلہ افزا ہے۔ ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سناگیا کہ”واہ بیٹی موج کردے“۔


غازی پور۔ نیپال کے پوکھارا میں اتوار کو ایک کھائی میں گرنے والے طیارے میں سوار پانچ ہندوستانی مسافروں میں سے ایک ویڈیو بظاہر اس حادثے کے ہولناک لمحات کی تصویر کشی کرتی ہے جس میں کم ازکم 68افراد ہلاک ہوئے۔اس ایک منٹ کے ویڈیو کلپ میں ہوائی جہاز کے اندر مسافرین کو بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے او رپھر پوکھارا شہر پر اس کوفوکس کیاگیاہے۔

اس ویڈیو فلمانے والے گروپ کا موڈ حوصلہ افزا ہے۔ ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سناگیا کہ”واہ بیٹی موج کردے“۔

چند لمحوں کے بعد ہنگامہ ہوتا ہے اور پھر فوٹیج دھندلی ہوجاتی ہے‘ جس میں آگ لگتی ہے۔ بظاہر حادثے کے کچھ لمحوں کے بعدکیمرہ چلتا رہا۔

اس ویڈیو کا مواد انتہائی گرافک ہے۔ ناظرین کی صوابدیدکا سختی سے مشورہ دیاجاتا ہے۔

پی ٹی ائی نے اس ویڈیو کی آزادنہ طور پر صداقت کی تصدیق نہیں کرسکتی۔

سیول ایویشن اتھاریٹی نیپال کے بموجب یاتی ائیرلانس9این اے این سی آ ٹی آرہوائی جہاز نے کھٹمنڈو کے تریبھون انٹرنیشنل ائیرپور ٹ سے اتوار 10:33بجے کے قریب اڑان بھری ساتی ندی کے ساحل پر قدیم ائیرپورٹ اور پوکھارا کے نئے ائیرپورٹ کے درمیان اترنے سے کچھ منٹوں قبل شکارہوگیا۔

نیپال کے اس فضائی سانحہ میں عہدیداروں کا کہناہے کہ 68نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں جس میں پانچ ہندوستانیوں کی ہیں۔ باقی چار کی بھی ہلاکت کا خدشہ ہے مگر ان کی نعشیں اب تک دستیاب نہیں ہوئی ہیں۔

مرنے والے پانچ ہندوستانیوں میں تمام اترپردیش سے ہیں جس کی شناخت ابھیشک کشواہا25‘ویشال شرما 22‘ انل کمار راج بھر27‘ سونو جیسوال 35اور سنجے جیسوال ہیں۔ درایں اثناء اترپردیش سے تعلق رکھنے والے متوفیوں کے گھروں پر سوگ کاماحول ہے۔

راج بھرکی ماں رورو کر بے قرار ہوگئی ہیں۔ متوفی وشال شرما کے دوست مکیش کشیپ نے کہاکہ ”وشال میرا دوست تھا‘ او روہ ایک فینانس کمپنی میں کام کرتا تھا۔ وشال غیرشادی شدہ تھا اور 3-4دن قبل وہ نیپال گیاتھا۔

لائیو فیس بک پوسٹ سچ ہے اور سونو جیسوال اس پوسٹ میں دیکھا گیاہے۔ اس سے میرے آخری الفظ اپنا ’سفر سے ’لطف‘اندوز ہوں۔