وائی ایس آر کانگریس ایم پی وجئے ساری ریڈی کورونا پازیٹیو ؟

   

امراوتی ۔ وائی ایس آر کانگریس کے رکن راجیہ سبھا پی وجئے سائی ریڈی اور ان کے پی اے کورونا پازیٹیو قرار پائے ہیں۔ باخبر ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ رکن پارلیمنٹ گھریلو قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ وجئے سائی ریڈی نے ٹوئیٹر پر بھی قرنطینہ میں جانے کی توثیق کی ہے ۔ واضح رہے کہ آندھرا پردیش میں کورونا تیز رفتار سے پھیل رہا ہے اور اب سیاسی قائدین اس سے متاثر ہونے لگے ہیں۔