’’وار‘‘ آرکٹیٹک سرکل میں شوٹ ہوئی دنیا کی پہلی فلم

   

ریتک روشن اور ٹائیگر شراف کی فلم ’’وار‘‘ کے ٹیزر کو فائنس کا زبردست رسپانس ملا ہے، لیکن اس فلم کے ساتھ ایک اور خاص بات جڑی ہے ’’وار‘‘ فلمی دنیا کی وہ پہلی فلم ہے جسے آرکٹیکٹ سرکل میں شوٹ کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ ریتک اور ٹائیگر کی اس فلم کے ٹیزر میں خطرناک اسٹنٹس اور ایکشن سین دکھائے گئے ہیں۔ ریتک اور ٹائیگر کا ایک فائٹ سین فن لینڈ میں شوٹ ہوا ہے۔ یہ برف پر چلتی ہوئی اڈرینو لائن پمپنگ کار کے ساتھ فلمایا گیا ہے۔ فن لینڈ کا یہ حصہ آرکٹیکٹ سرکل میں آتا ہے۔ ڈائرکٹر سدھارتھ نے بتایا ہم شروع سے ہی صاف ویژن کے ساتھ کام کررہے تھے کہ ہمیں ہندوستانی شائقین کو ایسے ایکشن سین دکھانے ہے جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ ہمیں ہماری پروڈکشن ٹیم نے ہی بتایا کہ یہ دنیا کی پہلی فلم ہے جو آرکیٹکٹ میں ایکشن سین شوٹ کررہی ہے۔ وانی کپور، ریتک اور ٹائیگر کی یہ فلم 2 اکتوبر کو ہندی، تمل اور تلگو میں ریلیز کی جائے گی۔