والد کی موت پر صدمہ کا شکار بیٹی کی خودکشی

   

حیدرآباد /4 جولائی ( سیاست نیوز ) والد کی موت سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ یہ دلسوز واقعہ پرانے شہر کے علاقہ بہادرپورہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 16 سالہ عائشہ فاطمہ نے کل یہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ عائشہ فاطمہ کنڈا ریڈی گوڑہ کشن باغ علاقہ کے ساکن سید حفیظ مرحوم کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ ڈسمبر میں اس لڑکی کے والد سید حفیظ کا انتقال ہوگیا تھا ۔ والد کے انتقال کے بعد لڑکی ذہنی تناؤ اور صدمہ کا شکار ہوگیء تھی اور اس کی صحت پر بھی کافی اثر ہوا تھا اور اس لڑکی کو فیٹس بھی آتے تھے ۔ کل اس لڑکی نے عمارت کی پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ بہادرپورہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔