واٹس ایپ میں ہوئی خلاف ورزی دوسرے محفوظ ایپ ٹیلی گرام اور سگنل کے لئے فائدہ مند

,

   

سکیورٹی ماہرین نے کہاکہ ٹیلی گرام‘ ایک روسی ایپ ہے اور سگنل کو امریکی نژاد ایک غیر منافع بخش تنظیم چلا رہی ہے‘ دوسروں کے ساتھ واٹس ایپ کوفاونڈر کو زیادہ محفوظ خصوصیت کے ساتھ دیکھا جارہا ہے۔ گوگل پلے پر سگنل 31ویں مقام پر پہنچ گیاہے

نئی دہلی۔ واٹس ایپ میں ہوئی خلاف ورزی کے عالمی سرخیوں بٹورنے کے ساتھ ہوئی اس کے ساتھ مسابقتی دوڑ شرو ع ہوگئی ہے جو دیگر دو”محفوظ“ مسیج اور کالنگ کرنے والے ایپ ٹیلی گرام اور سگنل کے مابین ہے اور اس کا اثر ہندوستان میں ڈاؤن لوڈکی تعداد سے صاف دیکھائی دے رہا ہے۔

سائبر سکیورٹیماہرین نے کہاکہ اس رحجان میں استحکام آسکتا ہے۔

ای ٹی نے سین فارنسیسکو ہیڈ کوارٹر کے ایپ تجزیہ ناگاری کے ادارے اے پی پی انائی سے جو تفصیلات شیئر کئے ہیں اس میں دیکھا رہا ہے کہ سنگل ہندوستان میں سوشیل نٹ ورکنگ ایپ ڈاؤن لوڈس میں 39ویں مقام تک پہنچ گیاہے جو ائی او ایس ایپ اسٹورمیں 3نومبر تک کا رحجان ہے‘ جو105ویں مقام پر ایک ہفتہ قبل تھا۔

ٹھیک اسی طرح گوگل پلے پر‘ سنگل یکم نومبر تک ہندوستان کے ڈاؤن لوڈ زمرے کے ایک کمیونکشن میں 31ویں مقام پر پہنچا‘ جو پچھلے ہفتہ 255ویں مقام پر تھا۔ہندوستان واٹس ایپ کاسب سے بڑا مارکٹ ہے‘ 400ملین صارفین اس کے ہیں۔ مگر غالبا میں اب دراڑیں صاف دیکھائی دے رہی ہیں۔

ایپ اننائی کے بموجب گوگل پلے پر واٹس ایپ میسنجنر کمیونکشن زمرے میں زیادہ ڈاؤن لوڈ کئے جانے والے ایپ میں چوتھے نمبر پر نیچے آگیاہے‘ اس کے مقابلے میں یوسی براوزر‘ فیس بک مسینجر‘ اور ٹروکالر ہیں۔

سکیورٹی ماہرین نے کہاکہ ٹیلی گرام‘ ایک روسی ایپ ہے اور سگنل کو امریکی نژاد ایک غیر منافع بخش تنظیم چلا رہی ہے‘ دوسروں کے ساتھ واٹس ایپ کوفاونڈر کو زیادہ محفوظ خصوصیت کے ساتھ دیکھا جارہا ہے۔

گوگل پلے پر سگنل 31ویں مقام پر پہنچ گیاہے۔ائی ائی ٹی ممبئی کے کو فانڈر راہول تیاگی ماہر سائبر سکیورٹی نے کہاکہ ٹیلی گرام جیسے ایپ ایم ٹی پروٹو کا استعمال کرتے ہیں۔