واٹس ایپ چھوڑ دیں، بیپ ڈاؤن لوڈ کریں : ترکی

   

انقرہ : ترکی کے پرسنل ڈیٹا پروٹکشن بورڈ
(KVKK)
نے منگل کے روز ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ میسیجنگ ایپ نے پرائیویسی سے متعلق جو نیا دھماکو بیان جاری کیا ہے، اس کی مکمل تحقیقات کی جائے گی جس میں مذکورہ ایپ کی مالک کمپنی فیس بک کو بھی شامل کیا جائے گا کیونکہ واٹس ایپ نے پرائیویسی کے جو نئے اصول و ضوابط وضع کئے ہیں اس نے ساری دنیا میں واٹس ایپ یوزرس میں تشویش کی لہر دوڑادی ہے۔ یاد رہیکہ واٹس ایپ نے اپنے یوزرس سے ان کے شخصی ڈیٹا کو پراسیس کرتے ہوئے سپلائرس، بزنس پارٹنرس اور خدمات فراہم کرنے والوں کے علاوہ بیرون ملک دیگر تیسرے فریق کے ساتھ شیئر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس نے واٹس ایپ یوزرس میں تشویش کی لہر دوڑادی ہے جس پر ترکی نے سب سے زیادہ ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دنیا بھر میں یوزرس کو ترکی میں لانچ کردہ BiP اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔