وباء کے بدترین دو ر میں دنیا داخل ہوسکتی ہے۔ اومیکران پر بل گیٹس کابیان

,

   

واشنگٹن۔ مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے دنیابھر میں اومیکران کے بڑھتے معاملات کے خلاف متنبہ کیاہے‘ او رکہاکہ دنیا وباء کے بدترین دور میں داخل ہوسکتی ہے کیونکہ مذکورہ قسم کا اب تک دنیا بھر میں ”بدترین اضافہ“ دیکھا گیاہے۔

اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں بل گیٹس نے اومیکران سے اپنے قرینی دوست کے متاثر ہونے کے بعداپنی بیشتر تعطیلات کومنسوخ کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ ”کسی بھی وائرس کی تاریخ میں تیزی کے ساتھ اومیکران پھیل رہا ہے۔ دنیاکے ہر ملک میں یہ بہت جلد ہوگا“۔

یہ مانتے ہوئے کہاکہ وباء کی یہ قسم ہولناک ہونے میں اس کس قدر”بڑی نامعلوم“ ہے گیٹس نے دعوی کیاکہ ”اگر ڈیلٹا سے شدت میں یہ نصف بھی زیادہ ہوگا تو اب تک کا یہ بدترین اضافہ ہوگاکیونکہ یہ بہت متعدی ہے“۔

انہوں نے لوگو ں کو مشورہ دیاکہ وہ کویڈ 19ٹیکہ کے بوسٹر شاٹس لیں اور کہاکہ یہ بہترین تحفظ فراہم کرے گا۔انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”اس دوران کم سب کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوگا‘خاص طو رپر سب سے زیادہ کمزور چاہے وہ سڑک پر رہتے ہوں یاکسی اورملک میں رہتے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ ماسک پہننا‘اجتماعات سے گریز کرنا‘ٹیکہ لگانا اور بوسٹر لگانا بہترین تحفظ فراہم کریں گے“۔ بل گیٹس نے یہ بھی دعوی کیاہے کہ اومیکرن کی لہر تین ماہ سے بھی کم رہے گی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”اگر یہاں اچھی خبر یہ ہے کہ اگر کسی ملک میں تیزی کے ساتھ پھیلتے ہوئے اومیکرن غالب آجاتا ہے تو یہ لہر تین ماہ سے بھی کم مدت تک رہے گی۔وہ چند ماہ خراب ہوسکتے ہیں۔

باوجود اسکے مجھے اس بات کا یقین ہے کہ اگر ہم بہتر اقدامات اٹھائیں گے تو 2022میں یہ وباء ختم ہوسکتی ہے“۔اومیکران جس کی نشاندہی پہلی مرتبہ ساوتھ افریقہ میں اسی سال ماہ نومبرمیں ہوئی تھی‘ اس کو ڈبلیوایچ او نے ”تشویش ناک قسم“ قراردیاہے۔

ڈبلیو ایچ او سربراہ ڈاکٹر تیڈروس ادھانوم گیبریاسیس نے اپنی یومیہ پریس تفصیلات میں کہاکہ سابق کے غالب قسم ڈیلٹا کے مقابلے”تیزی کے ساتھ پھیلنے“ کی شواہد یہاں پر نہیں ملے ہیں۔

اومیکران کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کے پیش نظر مذکورہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے لوگوں سے اپنی چھوٹیاں عوامی صحت کی حفاظت کے لئے منسوخ کردیں۔ انہو ں نے کہاکہ ”ایک تقریب کی منسوخی بہتر ہے زندگی کی منسوخی کے اورمزیدکہاکہ ”مشکل فیصلہ“ ضرور لئے جائیں۔