وباء کے لئے چین کو بڑی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ ڈونالڈ ٹرمپ

,

   

واشنگٹن۔قوم سے خطاب کرنے والے ایک ویڈیو میں امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے (مقامی وقت) چہارشنبہ کے روز کویڈ19وباء کے لئے چین کوذمہ دار ٹہرایااور کہاکہ دنیاکے ساتھ اس نے جو کیاہے اس کے لئے چین کو بڑی قیمت ادا کرناپڑے گا

ٹرمپ نے کہا‘ چین کی غلطی ہے
ٹو’ٹرپر پوسٹ کردہ ویڈیوپیغام میں ٹرمپ نے کہاکہ ”مجھے جو کچھ ملا ہے وہ میں آپ کو دینا چاہتاہو اور میں اس کو مفت میں دوں گا۔

آپ کو اس کے لئے ادا کرنا نہیں ہوگا۔ آپ کی یہ غلطی نہیں ہے جو کچھ ہوا ہے اسکا ذمہ دار چین ہے اور چین کو اس ملک اور دنیا کے لئے جوکچھ کیاہے اس کی بڑی قیمت ادا کرناپڑیگا۔

ٹرمپ نے کہاکہ ان کے لئے کرونا وائرس کا انفکشن ”خدا کی رحمت“ تھا کیونکہ اس سے انہیں وباء کے علاج کے لئے اہم ادوایات کے متعلق معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

کویڈ19کے علاج کے بعد والٹر ریڈی سے پیر کے روز واپسی کے بعد ٹرمپ کا یہ پہلا ویڈیو تھا۔

ڈونالڈ ٹرمپ‘ ملینا
ٹرمپ نے ان کے لئے کئے گئے کرونا وائرس کے علاج پر مسرت کا اظہار کیااور امریکوں کو ”ادوایات(کویڈ19علاج) کے لئے مفت میں“ امریکیوں کو فراہم کرنے کا بھروسہ دلایاہے۔

پچھلے ہفتہ ٹرمپ اور خاتون اول ملینا ٹرمپ کو کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیاتھا