ورلڈ کپ : ہندوستان نے آسٹریلیا کو 36 رن سے ہرایا

,

   

لندن 9 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ میں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہندوستان نے آج طاقتور آسٹریلیا کو 36 رنوں سے شکست دیدی ۔ ہندوستان نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شکھر دھون کی شاندار سنچری کی بدولت پانچ وکٹس پر 352 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیاء کی ساری ٹیم 50 اوورس میں 316 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔ ہندوستان کیلئے روہت شرما نے 57 اور ویراٹ کوہلی نے 82 رنز اور ہاردک پانڈیا نے 48 رنز بنائے ۔ دھونی 27 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ کے ایل راہول 11 پر ناٹ آوٹ رہے ۔ دھون نے اپنی اننگز میں 16 چوکے لگائے ۔ جواب میں آسٹریلیائی ٹیم صرف 316 رنز ہی بنا پائی ۔ ڈیوڈ وارنر نے 56 اور اسٹیون اسمتھ نے 69 رن بنائے جبکہ آرون فنچ 36 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ عثمان خواجہ نے بھی 42 رنز بنائے جبکہ میکس ویل 14 گیندوں میں 28 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ آخری لمحات میں الیکس کارے نے 35 گیندوں میں 55 رن بنائے لیکن وہ ٹیم کو کامیابی نہیں دلاسکے ۔ شکھر دھون کو ان کی شاندار سنچری پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔