ورنگل ۔ورنگل پولیس کمشنریٹ حدود میں نقلی نوٹوں کے کاروبار میں ملوث 8افراد میں سے 4رکنی ٹولی کو ورنگل ٹاسک فورس اور وردھنا پیٹ پولیس کے اشتراک سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ان کے پاس سے پولیس نے 26لاکھ 80ہزار روپئے مالیت کے نقلی 2ہزار کے نوٹوں کے علاوہ کیمیکل اشیاء ،ایک تانبے کا جگ ،ایک چاقو،ایک تانبے کا سکہ ،بیاٹریس ،ٹارچ لائٹس ،چار مختلف سیل فونس کو ضبط کرلیا ۔8کے منجملہ جن 4ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ان میںضلع ونپرتی سے تعلق رکھنے والا ایم دھنونجئے عرف شیوا ،ضلع رنگا ریڈی سے تعلق رکھنے والا گٹا ہری پرساد ریڈی ،ضلع ورنگل کے وردھنا پیٹ منڈل کے موضع ایلندو سے تعلق رکھنے والا گڈم ناگاراجو ،ضلع ورنگل کے گورے کنٹہ سے تعلق رکھنے والا چلہ مہیش شامل ہیں ۔جو ملزمین فرار میں ہے ان میں راجو وردھنا پیٹ ،اشوک پدما گڈہ ،کشن کاما ریڈی ،ستیش محبوب آباد شامل ہیں ۔اس ضمن میں ورنگل پولیس کمشنر ڈاکٹر ترون جوشی نے واقع کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے ٹولی کے اراکین پہلے مختلف کمیکل کے ذریعہ نقلی نوٹ کو تیار کرکے نقلی نوٹوں کے ضرورت مند لوگوں کو اپنی ویڈیو کلپ دکھا کریہ کہا کرتے تھے کہ 50ہزار روپئے اصلی نوٹوں کے عوض دیڑھ لاکھ نقلی نوٹ فراہم کئے جائیں گے ۔یہ نقلی نوٹ جس کو چاہیے ہوتا ہے یہ ٹولی کے اراکین ویران علاقوں سے آنے والے افراد سے اصل رقم لیکر کرنسی کے سائز کے کالے کاغذات کے ساتھ سوڈیم سلفائٹ فراہم کرکے یہ لوگ انہیں جھانسہ دیا کرتے تھے ۔اس کے علاوہ دیگر دیگر چیزوں کو بھی قدیم اشیاء کا نام لیکر لوگوں کو دھوکہ دیا کرتے ۔ملزم دھننجئے ،وراپرساد ریڈی ،مہیش آج صبح وردھنا پیٹ امیڈکر سنٹر کے پاس مزید دو ملزمین ناگا راجو کو ڈمی نوٹس کو فراہم کرنے والا ہے کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس اور وردھنا پیٹھ پولیس نے ملزمین کو حراست میں لیکر تحقیقات کرنے پر جرائم میں ملوث ہونے کا پولیس کے سامنے قبول لیا ۔پولیس کمشنر نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہعنقریب منعقد ہونے والے میڈارم جاترا میں عوام ہوشیار رہیں اور کسی کے دھوکہ بازی یا جھانسہ میں نہ آئے ۔ملزمین کی گرفتاری میں بہتر مظاہرہ کرنے والے ٹاسک فورس اڈیشنل ڈی سی پی ویبھئو گائیکواڈ ،ٹاسک فورس انسپکٹرس سرینواس جی ،سنتوش ،وردھنا پیٹ انسپکٹر سدن کمار ،ایس آئی راما رائو ،ٹاسک فورس ایس آئی پریما نندم ،اے اے او سلمان پاشاہ ،ٹاسک فورس ملازمین سرینواس ،سریکانت ،سروجن ،مہندر ،علی ،ڈرائیور سرینواس کی ستائش کی ۔
٭٭