وزن بڑھانے میں پروٹین شیک کا کردار

حیدرآباد ۔یہ خیال عام ہے کہ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں پروٹین شیک شامل کرلیں کیوں کہ پروٹین ہمارے جسم کی نشوونما کے لیے بے حد ضروری ہے، یہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو طاقت بھی فراہم کرتا ہے جس سے آپ کو کمزوری محسوس نہیں ہوتی۔ لیکن یہ ہی پروٹین شیک آپ کو وزن بڑھانے میں بھی اتنا ہی معاون ہے۔ایسے کمزور، دبلے پتلے جسم کے حامل افراد جو وزن بڑھانا چاہتے ہیں لیکن مناسب خوراک کے استعمال سے انہیں فائدہ نہیں ہو رہا تو پروٹین شیک کو یہ طریقہ کار سے لینے سے مسلز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔پروٹین شیک کو کھانے کا متبادل بنانے کی بجائے اسے سپلیمنٹ کے طور پر لینا چاہئے۔ آپ متوازن غذا کے استمال سے بھی پروٹین کی مقدار کو پورا کرسکتے ہیں۔ اپنی غذا میں انڈے، مرغی، دودھ، دہی، مچھلی، خشک میوے، دالیں اور سویا کو شامل کرسکتے ہیں جو پروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ غذائیں پروٹین فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بے شمار دیگر ضروری وٹامنز اور معدنیات بھی فراہم کرتی ہیں۔ پروٹین شیک پانی میں بھی بنایا جاسکتا ہے لیکن زیادہ بہتر ہے کہ اسے دودھ میں بنایا جائے تاکہ یہ کمزور ، دبلے پتلے جسم کے حامل افراد کو مسلز بنانے میں مدد فراہم کرے۔دودھ کے استعمال سے آپ کیلوریزکی مقدار میں بھی اضافہ کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ پروٹین پاوڈرکو دلیے، پین کیکس اور سوپ وغیرہ میں بھی ملا سکتے ہیں۔
ورزش کے بعد پروٹین شیک کا استعمال
پروٹین شیک لینے کا بہترین وقت ورزش کے فوراً بعد ہے۔ ماہرین کے مطابق ورزش کے فوری بعد پروٹین کا استعمال انتہائی موثر طریقے سے کام کرتا ہے۔ ورزش کرنے سے پٹھوں میں موجود پروٹین ٹوٹ کر امینو ایسڈز میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ جس سے پٹھوں کی مرمت ہوتی ہے۔ یہ آپ کے پٹھوں کے خلیوں میں تیزی سے جذب ہو جاتے ہیں، جو نئے پٹھوں کے ٹشو بن جاتے ہیں۔ پروٹین آپ کے پٹھوں کی مرمت اور بحالی میں بھی مدد کرتا ہے، تاکہ آپ مؤثر طریقے سے اور اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ اس کام میں پروٹین میں پایا جانے والا لیوسن نامی امینو ایسڈ بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہاں اس بات کا ذکر بھی اہمیت کا حامل وزن بڑھانا ہویا وزن کم کرنا ہو، ہر دونوں صورتوں میں ورزش کا کردار کافی اہم ہوتا ہے۔