وزیراعظم عمران خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

,

   

دین اسلام کے مبلغ اور پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھر میں شہریت یافتہ مولانا طارق جمیل صاحب نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے انکے گھر میں جا کر ملاقات کی۔ ملاقات میں انکے معاون خاص نعیم الحق بھی شریک تھے۔

مولانا اپنے تبلیغ کے ایک انوکھے انداز سے ہر مکتب فکر میں مقبول ہے اور سماج کا ہر طبقہ انکو احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اپ کو بتادیں کے مولانا کی یہ وزیراعظم سے دوسری ملاقات ہے، اس سے قبل مولانا نے سرکاری دعوت پر سپریم کورٹ میں اپنا ایک تاریخی خطاب دیا تھا اور وزیراعظم عمران خان کو ملک کو چلانے کے لئے سیدھی راہ پر چلنے کی ہدایت دی تھی۔

مولانا ایک ایسے واحد مبلغ اور عالم دین ہیں دوسرے مکاتب فکر کے بھی سربراہ اپنے ماننے والوں کو انکی مثالیں دیتے ہیں۔