وزیراعظم مودی نے مجھے کہاتھا کے ساتھ میں کام کریگے‘ مگر میں نے انکار کردیا۔ شرادپوار نے نومبر20کے ملاقات پر کہا

,

   

شرد پوار کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات اجیت پوار کے بی جے پی سے ہاتھ ملانے والے واقعہ سے تین دن قبل ہوئی تھی‘ جس کے ذریعہ مختصر وقت کے لئے دیویند رفنڈناویس نے مہارشٹرا میں حکومت تشکیل دی تھی
پونا۔

این سی پی چیف شرد پوار نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے 20نومبر کے روز ان سے کہاتھا کہ وہ ”ساتھ میں کام کرنا“ چاہتے ہیں‘ مگر میں نے یہ کہتے ہوئے ان کی بات کو نظر انداز کردیاکہ ”سیاسی نظریات کی وجہہ سے یہ ممکن نہیں ہے“۔

شرد پوار کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات اجیت پوار کے بی جے پی سے ہاتھ ملانے والے واقعہ سے تین دن قبل ہوئی تھی‘ جس کے ذریعہ مختصر وقت کے لئے دیویند رفنڈناویس نے مہارشٹرا میں حکومت تشکیل دی تھی۔

مراٹھی نیوز چیانل اے بی پی ماجہا کو دئے گئے ایک انٹرویو جس کی نشریا ت پیر کی رات میں ہوئی پوار نے ایک سوال کا جواب دیے رہے تھے جس میں پوچھا گیاتھا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کیا آپ کو صدر جمہوریہ کے عہدے کی پیشکش کی تھی۔ جس پرپوار نے کہاکہ ”یہ سچ نہیں ہے۔

مگر انہوں نے مرکز میں سپریا سولے کو مرکز میں منسٹر بنانے کی پیشکش کی تھی اور مہارشٹرا میں این سی پی بی جے پی کی مشترکہ حکومت کی بھی پیشکش کی تھی“۔

پارلیمنٹ ہاوز کے مودی کے چیمبر میں نومبر20کے روز پوار نے ملاقات کی تھی جب این سی پی‘ کانگریس اور شیو سینا کے درمیان میں الائنس کی تشکیل کا رحجان تیز ہورہا تھا۔

مذکورہ انٹرویو میں پوار نے کہاکہ مہارشٹرا میں غیر موسمی بار ش کی وجہہ سے کسانوں کے بحران کے متعلق بات چیت کے لئے انہوں نے مودی سے ملاقات کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ”ودربھا کے خاص دورے کے بعد جب میں کسانوں کے بحران کے متعلق بات کرکے واپس لوٹ رہا تھا‘ مذکورہ وزیراعظم نے مجھ سے کچھ انتظا رکرنے کا استفسار کیا اورکہاکہ وہ ملک میں ان کے ساتھ ملکر کام کرنے سے انہیں کافی خوشی ملے گی“۔

پوار نے کہاکہ انہوں نے مودی کو بتایا کہ ان کے لئے سیاسی طور پر یہ ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ”میں نے ان سے کہاکہ ذاتی تعلقات جو ہیں وہ برقرار رہیں گے مگر سیاسی طور پر ساتھ ملکر کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ وزیراعظم نے پھر استفسار کیا کیوں نہیں؟۔

وزیراعظم نے کہاکہ این سی پی جو مسائل پر کھڑے ہے جیسے ترقی‘ کسانوں او رصنعت کی پریشانی وہی ہیں جو بی جے پی اٹھاتی ہے۔ ہمارا موقف الگ نہیں ہے‘ کہاں پر اختلاف رائے ہے؟۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم ملک میں ساتھ ملکر کام کریں گے اورآپ کاتجربے حکومت کے لئے فائدہ مند ہوگا“۔

اجیت کی بغاوت پر پوار نے کہاکہ ”سماج کے ایک حصہ کا یہ احساس ہے کہ اجیت کی بغاوت کومیری حمایت حاصل تھی۔

تاہم دوپہر میں جب میں نے ادھوٹھاکرے کے ساتھ ملکر پریس کانفرنس کی‘ ایک سخت پیغام باہر نکل کر آیا میں انہیں میری حمایت حاصل نہیں ہے۔ اس کے بعد اجیت ساتھ جانے والے اراکین اسمبلی واپس لوٹ کر آنے لگے“۔

پوار کے تبصرے پر بی جے پی نے اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے ”اس طرح کسی لیڈر کے متعلق بند دروازے کے اندر ہوئے بات چیت کو برسرعام نہیں بتانا چاہئے“۔

تاہم 20نومبر کے روز وزیراعظم نریندر مودی سے شرد پوار کی ملاقات نے کئی لوگوں کو پریشان کردیا تھا بالخصوص شیوسینا او رکانگریس اس ملاقات سے کافی پریشان تھی جو مہارشٹرا میں این سی پی کے ساتھ ملکر حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار کرنے میں لگے ہوئے تھے